پاکستان

جاوید میانداد کی عمران خان سے معذرت خواہی

اسلام آباد۔ لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد نے وزیراعظم پر لگائے گئے سنگین الزامات اور سخت بیان پر معافی مانگ لی۔ ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے

پاکستان میں سیاحتی مقامات کی کشادگی پشاور :حکومت پاکستان کی طرف سے کرونا وائرس کے باعث سیاحتی مقامات پر عائد پابندیں کے خاتمے سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد صوبہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے پر فضا علاقوں کا رْخ کر رہی ہے۔گلگت بلتستان کی انتظامیہ نے سیاحوں کے لیے کرونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ لازمی قرار دے دی ہے، جب کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے ‘ببل ٹورازم’ کے تحت مخصوص افراد کو مخصوص علاقوں تک سیاحت کے لیے رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان میں کرونا وائرس کے سبب ہر قسم کی سیاحت پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ جس کی وجہ سے سیاحت کی صنعت کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔خیال رہے کہ پندرہ لاکھ کی آبادی اور 28 ہزار مربع میل پر پھیلا ہوا گلگت بلتستان کا علاقہ نہ صرف مقامی بلکہ دیگر ممالک سے آنے والے سیاحوں کے لیے بھی اولین ترجیح ہوتا ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل ‘ٹورازم کلچر اینڈ اسپورٹس’ جنید خان کے مطابق صوبائی انتظامیہ تمام سیاحوں کو خوش آمدید کہتی ہے۔ تاہم سیاحوں کو صوبائی انتظامیہ کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق مکمل تعاون کرنا چاہیے۔ببل ٹورازم کی وضاحت کرتے ہوئے جنید خان کا کہنا تھا کہ عام حالات میں تمام افراد کو ہر جگہ جانے کی اجازت ہوتی ہے لیکن مخصوص تعداد میں افراد کو مخصوص علاقوں تک رسائی ‘ببل ٹورازم’ کہلاتی ہے۔میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جنید خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دور افتادہ علاقوں میں جو ہوٹل اور ریسٹورنٹ انڈسٹری ہے، حکومت ان کے عملے کے لیے تربیت کا اہتمام بھی کر رہی ہے۔ان کے بقول اس ٹریینگ میں ہوٹل انڈسٹری کے علاوہ ٹور آپریٹرز اور ٹریول ایجنٹس کو بھی شامل کیا جائے گا جس میں انہیں ایس او پیز پر عمل کرانے کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ چوںکہ ٹورازم انڈسٹری کافی عرصے سے بند تھی تو اس لیے حکومت کی کوشش ہو گی کہ باقی ماندہ موسمِ گرما کے سیزن میں اس انڈسٹری سے وابستہ افراد کو ا?مدنی کا بھرپور موقع فراہم کیا جائے۔احسن علی کا تعلق ہزارہ ڈویڑن کے علاقے ایبٹ آباد سے ہے۔ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ جشنِ آزادی کے موقع پر گلگت بلتستان کے لیے روانہ ہوئے، لیکن ان کی گاڑی کو راستے میں ہی روک لیا گیا۔وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں کرونا نیگیٹو سرٹیفیکیٹ کے بارے میں علم نہیں تھا۔

پاکستان میں سیاحتی مقامات کی کشادگی پشاور :حکومت پاکستان کی طرف سے کرونا وائرس کے باعث سیاحتی مقامات پر عائد پابندیں کے خاتمے سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد صوبہ

پاکستان کے سوراب میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد: پاکستان کے سوراب علاقے میں چہارشنبہ کی رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔امریکی جیولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلہ سوراب سے جنوب۔ مغرب میں 62 کلومیٹرکی دوری پر

کراچی میں تیسرے روز بھی بارش، 6 ہلاک

اسلام آباد : کراچی پاکستان میں مسلسل تیسرے روز بھی مون سون کی چوتھی بارش ہوئی اور کراچی میں مختلف واقعات میں بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسیکیو ذرائع