امارات کے قومی سلامتی کے مشیر کی آج تہران آمد

   

تہران: متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طہنون بن زاید النہیان پیر کو ایران کا دورہ کریں گے۔ایرانی میڈیا کے مطابق شیخ طہنون تہران میں ایران کے اعلیٰ حکام سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔شیخ طہنون کی ایرانی ہم منصب علی شامخانی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ یہ دورہ امریکی پابندیاں اٹھانے کے ایک ہفتے بعد ہورہا ہے۔ شیخ طہنون، ابوظہبی کے طاقتور ولی عہد پرنس محمد بن زید کے بھائی ہیں۔