امت مسلمہ کو ماہ رمضان کی ساعتوں سے استفادہ کی تلقین

,

   

الحاج محمد سلیم چیرمین تلنگانہ وقف بورڈ کی دعوت افطار ، علماء ، مشائخین ، سیاسی قائدین و اعلیٰ عہدیداروں کی شرکت
حیدرآباد۔22مئی (سیاست نیوز) الحاج محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ و صدرنشین انمول گروپ نے نمائش میدان میں عظیم الشان دعوت افطار کا اہتمام کیا ۔ اس دعوت افطار میں علماء و مشائخین کے علاوہ سیاسی قائدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جناب محمد محمود علی ریاستی وزیر داخلہ ‘ مسٹر کے ایشورریاستی وزیر اقلیتی بہبود‘ مسٹر وینو گوپال چاری‘مسٹر سرینواس گوڑ سیاحتی وزیر ‘ مسٹر این نرسمہا ریڈی سابق وزیر داخلہ ریاست تلنگانہ ‘ جناب محمد قمر الدین صدرنشین تلنگانہ ریاستی اقلیتی کمیشن ‘ جناب محمد مسیح اللہ خان صدرنشین تلنگانہ ریاستی حج کمیٹی ‘ جناب محمد عبدالقیوم خان مشیر برائے حکومت تلنگانہ ‘ فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا حبیب مجتبی العیدروس ‘ مولانا سید شاہ قبول بادشاہ قادری شطاری ‘ مولانا محمود پاشاہ قادری شطاری ‘ مولانا حافظ محمد رضوان قریشی خطیب و امام مکہ مسجد‘ مولانا حافظ محمد عثمان نقشبندی امام مکہ مسجد‘ مولانا ڈاکٹر شاہ محمد فصیح الدین نظامی مہتمم کتب خانہ جامعہ نظامیہ ‘ حافظ صابر پاشاہ خطیب و امام مسجد حج ہاؤز‘مسٹر ایم مہیندر ریڈی ڈائریکٹر جنر ل آف پولیس تلنگانہ ‘ جناب محمد عبدالوحید آئی ایف ایس ڈائریکٹر سیکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی و اگزیکیٹیو آفیسر ریاستی حج کمیٹی ‘ مسٹر کے بابو راؤ ڈی سی پی ٹریفک ‘ مسٹر پرساد آئی پی ایس ڈی سی پی سنٹرل زون‘ ڈاکٹر ایس اے شکور ڈائریکٹر سی ای ڈی ایم کے علاوہ تلنگانہ راشٹر سمیتی کے قائدین موجود تھے۔افطار سے قبل مولانا ڈاکٹر حافظ صابر پاشاہ قادری کی قرأت کلام پاک کے ذریعہ تقریب کا آغاز ہوا جبکہ بعد ازاں مولانا ڈاکٹر شاہ محمد فصیح الدین نظامی نے ماہ رمضان المبارک کی فضیلت اور ماہ صیام کے دوران عبادتوں کی اہمیت پر تفصیلی خطاب کے دوران امت مسلمہ کو اس بات کی تلقین کی کہ وہ اس ماہ مبار ک کی ساعتوں کو نہ گنوائیں بلکہ ان ساعتوں سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے اللہ کی رحمتوں کے حصول پر توجہ دیں اور اس ماہ کے دوسرے عشرہ کے دوران مغفرت طلب کریں اور آخری عشرہ میں دوزخ سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کریں۔جناب الحاج محمد سلیم نے اپنے فرزندان جناب محمد سمیر اور جناب محمد سلمان کے ہمراہ مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور انہیں ماہ رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر موجود ریاستی وزراء نے بھی مسلمانان تلنگانہ کو ماہ رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ریاست کی ترقی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ۔مولانا حافظ محمد رضوان قریشی خطیب و امام مکہ مسجد کی امامت میں نمائش میدان میں نماز مغرب ادا کی گئی۔