ایران کا سینٹری فیوجس میں یورینیم گیس بھرنے کا آغاز

   

دوبئی ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے اپنے زیرزمین فوردو نیوکلیئر کامپلکس میں جمعرات کی صبح سے اپنے سینٹری فیوجس میں یورینیم گیس بھرنا شروع کردی ہے اور اس طرح اس نے 2015ء میں عالمی طاقتوں کے ساتھ کئے گئے نیوکلیئر معاہدہ کی شق سے دستبرداری اختیار کرلی۔ دریں اثناء ایران نے آئی اے ای اے سے تعلق رکھنے والے ایک عہدیدار کو گذشتہ ہفتہ ناتانز میں واقع نیوکلیئر پلانٹ کا دورہ کرنے سے روکنے کی بھی توثیق کردی جو اقوام متحدہ کے کسی بھی نگرانکار کو روکے جانے کا اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا۔

یمن میں حوثی حملوں کے مہلوکین کی تعداد 10
عدن ، 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے بحیرہ احمر کے بندرگاہی شہر المخامیں حکومت کے حامی فوجی اڈوں پر حوثی باغیوں کے فضائی حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہو گئی۔فوج کے ایک افسر نے کہا‘‘ المخامیں مختلف فوجی اڈوں اور شہری اداروں پر حوثی باغیوں نے تقریبا چار بیلسٹک میزائل داغے جن میں سے دو میزائل فوجی فورسز کے کھانے کے گوداموں پر جا گرے جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہو گئی اور کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔