بولیویا میں خاتون میئر کے بال کاٹ کر سڑکوں پر گشت کروایا گیا

,

   

لاپاز ۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بولیویا میں واقع ایک مستقر کی خاتون میئر پیٹریشیا آر کے پر اپوزیشن کے احتجاجیوں نے حملہ کرتے ہوئے انہیں برہنہ پا مستقر کی سڑکوں پر گشت کروایا۔ نہ صرف یہ بلکہ ان کے جسم پر لال رنگ کا پینٹ لگا کر ان کے بال کاٹ دیئے۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کو رونما ہوا۔ کسی کے ساتھ توہین آمیز رویہ روا رکھنے کی انتہاء اس وقت ہوگئی جب انہیں گھٹنوں کے بل ٹھہر کر اپنے استعفیٰ پر دستخط کرنا پڑی۔ بولیویا میں حالیہ دنوں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جہاں مظاہرین کا دعویٰ ہیکہ ملک میں منعقد کئے گئے حالیہ صدارتی انتخابات میں دھاندلیاں کی گئی تھیں۔