تلنگانہ میں 27 آئی اے ایس اور 23 آئی پی ایس عہدیداروں کو ترقی

,

   

ڈاکٹر اکون سبھروال انسپکٹر جنرل آف پولیس، اویناش موہنتی ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس
حیدرآباد ۔ /23 اپریل (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے 23 آئی پی ایس عہدیداروں اور 27 آئی اے ایس آفیسرس کو ترقی دی ہے ۔ ضابطہ اخلاق کے درمیان 49 اعلیٰ عہدیداروں کو ترقی دینے کا حکومت نے سب سے بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ 1994ء آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والے انسپکٹر جنرل آف پولیس رتبہ کے عہدیدار کے سرینواس ریڈی کو ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس پر ترقی دیتے ہوئے انہیں گرے ہانڈس اور آکٹوپس میں برقرار رکھا گیا ہے ۔ اسی طرح بی شیودھر ریڈی کو ترقی دیتے ہوئے انہیں ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس پرسنل ، ڈاکٹر سومیا مشرا کو ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل ویلفیر اور شیکھا گوئل کو بھی ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کے رتبہ پر ترقی دیتے ہوئے انہیں شہر کے ایڈیشنل کمشنر آف پولیس کرائمس کے رتبہ پر برقرار رکھا گیا ہے ۔ اسی طرح ڈپٹی انسپکٹر آف پولیس رتبہ کے عہدیدار ڈاکٹر اکون سبھروال کو انسپکٹر جنرل آف پولیس کے رتبہ پر ترقی دیتے ہوئے انہیں ڈائرکٹر محکمہ آبکاری اور انفورسمنٹ میں برقرار رکھا گیا ہے اور انہیں سیول سپلائیز کی بھی زائد ذمہ داری دی گئی ہے ۔ اسی طرح جی سدھیر بابو کو رچہ کونڈہ میں ایڈیشنل کمشنر ، پربھاکر راؤ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسپیشل انٹلیجنس برانچ ، پرمود کمار انسپکٹر جنرل آف پولیس سی آئی ڈی مقرر کیا گیا ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رتبہ کے عہدیدار ڈپٹی کمشنر آف پولیس (سی سی ایس) مسٹر اویناش موہنتی کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس رتبہ پر ترقی دیتے ہوئے انہیں اسی عہدہ پر برقرار رکھا گیا جبکہ سنٹرل زون ڈی سی پی وشوا پرساد ، ڈی سی پی ایسٹ زون ایم رمیش ریڈی کو بھی ڈی آئی جی کے رتبہ پر ترقی دیتے ہوئے انہیں اسی عہدہ پر رکھا گیا ہے ۔ اسی طرح ڈی سی پی ویسٹ زون اے آر سرینواس کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کے رتبہ پر ترقی دیتے ہوئے انہیں جوائنٹ کمشنر آف حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے اور ویسٹ زون کی بھی زائد ذمہ داری دی گئی ہے ۔ کمشنر پولیس کریم نگر وی وی کملاسن ریڈی کو بھی ترقی دیتے ہوئے انہیں اسی عہدہ پر برقرار رکھا گیا ہے ۔ اسی طرح 2006 ء بیاچ سے تعلق رکھنے والے کارتیکیا ، کے رمیش نائیڈو ، وی ستیہ نارائینا ، بی سمتی ، این سرینواسلو اور اے وینکٹیشور راؤ کو بھی ترقی دی گئی ہے ۔ حکومت نے 27 آئی اے ایس عہدیداروں کو بھی ترقی دی ہے ۔ (سلسلہ صفحہ 7 پر)