جگدیپ دھنکر کا نائب صدر بننا یقینی ، آج الیکشن

   

نئی دہلی : بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخ سیاسی کشاکش کے درمیان پارلیمنٹیرینس ہفتہ /6 اگست کو ہندوستان کے آئندہ نائب صدر کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالیں گے ۔ یہ الیکشن این ڈی اے امیدوار جگدیپ دھنکر اور اپوزیشن کی نامزد مارگریٹ الوا کے درمیان نظریات کی لڑائی قرار دیا جارہا ہے ۔ تاہم عددی طاقت پوری طرح این ڈی اے کے حق میں ہے اور دھنکر کا نائب صدر بننا یقینی ہے ۔ اپوزیشن کیمپ پھر ایک بار منقسم ہوگیا ہے ۔ پارلیمنٹ میں کانگریس کے بعد دوسری بڑی پارٹی ٹی ایم سی نے ہفتہ کی رائے دہی سے غیرحاضر رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹی ایم سی کے دونوں ایوان میں مجموعی طور پر 36 ایم پیز ہیں ۔