سعودی عرب میں آٹھ افراد کی گرفتاری

   

دبئی ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے آج ان لوگوں کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جو خواتین کے حقوق کی تائید کرتے ہیں اور ان سے مربوط ہیں جنہیں پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے اور اس طرح مزید 8افراد کو جن میں سعودی اور امریکہ کی دوہری شہریت رکھنے والا ایک شخص بھی شامل ہے۔ دریں اثناء ایک ایسے شخص نے جسے گرفتاریوں کی پوری تفصیلات معلوم ہیں، اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر ایسوسی ایٹیڈ پریس کو بتایا کہ گرفتاریاں جمعرات کو کی گئی حالانکہ گرفتار شدہ لوگ کوئی اول درجہ کے جہدکاروں میں شمار نہیں ہوتے بلکہ وہ محض ادیب اور وکلاء ہیں جو خاموشی کیساتھ سماجی اصلاحات میں اپنا تعاون پیش کرتے ہیں جیسا کہ خواتین کو بھی کار چلانے کی اجازت دی جانی چاہئے۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب سعودی میں خواتین کے کار چلانے پر پابندیاں تھیں تاہم اب انہیں کار چلانے کی اجازت دی جاچکی ہے۔ گرفتار شدگان میں سعودی اور امریکہ کی دوہری شہریت کے حامل صلاح الحیدر بھی شامل ہے جسکے ویانا اور ورجینیا میں مکانات ہیں اور وہ اپنی بیوی اور ایک بچے کیساتھ ریاض میں رہائش پذیر ہے۔ اسکی والدہ خواتین کے حقوق کی ایک نامور جہدکار عزیزہ الیوسف ہیں جن کیخلاف مقدمہ زیردوراں ہے اور جنہیں حال ہی میں عارضی طور پر جیل سے رہا کیا گیا تھا۔