ششی تھرور کانگریس صدر کے عہدے کے لئے30ستمبر کو پرچہ نامزدگی داخل کریں گے

,

   

کانگریس پارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے بموجب انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی 24سے 30ستمبر تک داخل کئے جاسکتے ہیں۔


نئی دہلی۔کانگریس صدر کے انتخابات کے لئے ششی تھرور کے مقابلے میں کون ائے گا اس بات پر تجسس برقرار رہنے کے دوران پارٹی کے سنٹرل الیکشن اتھاریٹی چیرمن مدھوسدن مستری نے منگل کے روم کہاکہ اے ائی سی سی کے خزانچی پون کمار بنسل نے پرچہ نامزدگی حاصل کئے ہیں اورمزیدکہاکہ یہ کسی اورکے لئے ہوسکتے ہیں۔

مستری نے یہ بھی کہاکہ تھرور کے ایک نمائندے نے ان کے دفترکو جانکاری دی کہ وہ صدر کے لئے پرچہ نامزدگی 30ستمبر کے روز 11بجے دن میں داخل کریں گے۔

اے ائی سی سی ہیڈکوارٹرس پر یہاں رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے مستری نے کہاکہ انہوں نے پارٹی سربراہ سونیاگاندھی سے 10جنھ پتھ پر منگل کے روز ملاقات کی اور ان کا ووٹر ائی ڈی کارڈ حوالے کیاہے۔

انہوں نے گاندھی کو اب تک کی کاروائی کے متعلق جانکاری دی جس میں اب تک کتنے لوگوں جو پرچہ نامزدگی حاصل کیاہے اور مندوبین کے متعلق جانکاریاں شامل ہیں۔

مستری نے کہاکہ بنسل نے ان کے دفتر سے پیر کے روز پرچہ نامزدگی کے فارمس حاصل کئے ہیں اور ہوسکتا ہے یہ کسی کے ”بطور حامی“ ہوں۔جب استفسار کے ساتھ مزیددباؤ ڈالا گیاکہ آیا بنسل نے اپنے یاکسی اور کے لئے فارم جمع کیے ہیں‘ مستری نے کہاکہ وہ یہ نہیں کہہ سکتے انہوں نے کس کے لئے جمع کئے ہیں‘ کیونکہ یہ پوچھنے کاطریقہ کار نہیں ہے کہ فارم کس کے لئے حاصل کئے جارہے ہیں کیونکہ کوئی بھی مندوب فارم حاصل کرسکتا ہے۔

کانگریس پارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے بموجب انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی 24سے 30ستمبر تک داخل کئے جاسکتے ہیں۔

نامزدگی کے کاغذات کی جانچ پڑتال یکم اکٹوبر کو ہوگی‘ وہیں نامزدگی سے دستبردار ی کے لئے 8اکٹوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

امیدواروں کی قطعی فہرست 8اکٹوبر5بجے شام کوجاری کی جائے گی۔

ضرورت پڑنے پر رائے دہی17اکٹوبر کوکرائی جائے گی۔ ووٹوں کی گنتی 19اکٹوبر کے روز عمل میں ائے گی اور اسی روز نتیجے کا بھی اعلان کیاجائے گا۔