عالمی کپ :ٹیم انڈیا نے افغانستان کے خلاف ماری بازی، محمد شامی نے بنایا ایک اور نیا ریکارڈ

,

   

ٹیم انڈیا عالمی کپ میں مسلسل اپنی جیت درج کرا رہی ہے، اور شروع سے ہی اچھی کاکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس بار افغانستان ٹیم کے ساتھ مقابلہ تھا، کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا، ٹیم انڈیا نے جو انکو ہدف دیا تھا محسوس ہو رہا تھا کہ اسانی سے وہ اس کو پورا کریں گے مگر ٹیم انڈیا کے گیند بازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

تیز گیند باز محمد شامی نے 10 اوور میں 39 رن دے کر 4 وکٹ لیے اور ایک میڈن لیا اور عالمی کپ میں ہیٹرک لینے والے ہندوستان کے دوسرے بلے باز رہے۔ آج سے 25سال قبل چیتن شرما نے ہیٹرک لیا تھا۔ جبکہ پانڈیا، بمرااور چہل نے 2-2 وکٹیں لی۔

جہاں تک ہندوستان کی بلے بازی کا تعلق ہے کپتان وراٹ کوہلی نے 63 گیندوں میں 5 چوکوں کی مدد سے 67 رن بنائے، کے ایل راہل نے 53 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 30رن بنائے، کیدار جادو نے 520جبکہ مہندرا سنگھ دھونی نے 28اوروجے شنکر نے 38رنوں کی پاری کھیلی۔

واضح رہے کہ افغانستان نے بھی اس اسکور پیچھا کیا مگر آخری اووروں میں شامی کے سامنے انہوں نے گھٹنے ٹیک دیئے۔ افغانستان کے بلے باز محمد نبی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ٹیم انڈیا نے محض گیارہ رنوں سے اس خطاب کو جیتا۔ افغانستان 213 پر سمٹ کر رہ گئی۔ میچ آخری اوور کی پانچویں گیند پر اختتام کو پہونچا۔