میڑچل میں قاتلانہ حملہ کی سنگین واردات، ایک شخص شدید زخمی

   

حیدرآباد۔ 10 مارچ (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ میڑچل میں قاتلانہ حملہ کی سنگین واردات پیش آئی جس میں شاہ رخ نامی شخص شدید زخمی ہوگیا۔ شاہ رخ اپنی بیوی اور بچے کے ہمراہ جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اس پر مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ شاہ رخ کے رشتہ داروں کا الزام ہے کہ کاروباری دشمنی کے تحت شاہ رخ پر حملہ کیا گیا۔ شاہ رخ کے بھائی نے الزام لگایا کہ پہاڑی شریف علاقہ میں درگاہ کے قریب جھولوں کو نصب کرنے کے بعد مخالف گروپ والوں نے دشمنی سے ان کے بھائی پر حملہ کیا۔ کل رات تقریباً 11 بجے جب شاہ رخ اپنی بیوی اور بچے کے ہمراہ جارہا تھا اس پر 4 افراد نے حملہ کیا۔ شاہ رخ پیشہ سے میلے میں جھولے نصب کرنے کا کاروبار کرتا ہے۔ ع