وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال میں عوامی جلسے کے دوران ممتا بنرجی پر کی سخت تنقید

,

   

کولکاتہ: وزیر اعظم نریندر مودی مغربی بنگال میں نوآپاڑا سے دکشنیشور تک میٹرو ریلوے کی توسیع کا افتتاح کرنے کے لئے پہنچے،وہیں پر خطاب کے دوران گزشتہ حکومتوں پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جدید ہائی وے،جدید ریلوے،جدید ایئر ویز،ان ممالک کے جدید انفرا اسٹرکچر نے،ان ممالک کو جدید بنانے میں مدد کی،وہاں یہ ایک طرح سے تبدیلی کی بڑی وجہ بنی۔ہمارے ملک میں بھی یہی کام دہائیوں پہلے ہونا چاہئے تھا،لیکن ہوا نہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اب ہمیں مزید تاخیر نہیں کرنی ہے۔ہمیں ایک پل بھی رکنا نہیں ہے۔ہمیں ایک پل بھی گنوانا نہیں ہے،اسی سوچ کے ساتھ آج ملک میں جدید انفرا اسٹرکچر کی تعمیر پر خوب زور دیا جارہا ہے اور شاندار سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔