ٹاٹا ہیریئر کی آج سے ملک میں فروخت

,

   

16 تا 21 لاکھ قیمت، جیپ کمپاس اور ہیوندائی ٹسکان سے مسابقت
نئی دہلی ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے سرکردہ آٹو موبائیل ادارہ ٹاٹا موٹرس کی طرف سے تیار کردہ ’’ٹاٹا ہیریئر‘‘ کل جمعرات سے ہندوستانی مارکٹ میں متعارف کی جارہی ہے جس کی امکانی قیمت 16 لاکھ اور 21 لاکھ روپئے کے درمیان رہے گی۔ جدید ٹکنالوجی سے آراستہ یہ خوبصورت گاڑی ہندوستان میں مسابقت کے اعتبار سے جیپ کمپاس اور ہیوندائی ٹسکان کی حریف سمجھی جائے گی۔ ٹاٹا ہیریئر کو 2018ء کے آٹو ایکسپو میں پہلی مرتبہ H5X کانسپٹ کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ ٹاٹا ہیریئر کو اپنی عصری ٹکنالوجی، انجن، دیگر خصوصیات کے علاوہ دلکش و دیدہ زیب ڈیزائن کے سبب گاہکوں میں غیرمعمولی مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔