ٹی آر ایس ٹکٹ نہ ملنے پر کھمم ایم پی جذباتی ہوگئے

   

حیدرآباد۔ 24 مارچ (این ایس ایس) کھمم کے موجودہ رکن لوک سبھا پی سرینواس ریڈی کو ٹی آر ایس قیادت کی جانب سے ٹکٹ نہ دیئے جانے پر عجیب و غریب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے حامی انتہائی جذباتی ہوگئے اور ان سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کیلئے اصرار کیا۔ اس دوران سرینواس ریڈی نے اپنے حامیوں کو سمجھاتے ہوئے خود بھی جذباتی ہوگئے۔