پرینکا کی سکیورٹی خلاف ورزی کا علم نہیں :جی کشن ریڈی

   

نئی دہلی ۔ 2 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے آج کہا کہ اُنھیں کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کی لودھی ایسٹیٹ قیامگاہ میں سکیورٹی کی مبینہ خلاف ورزی کا علم نہیں ہے اور وہ اس بارے میں بات کریں گے ۔ کشن ریڈی نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا کی جانب سے اس مسئلہ پر پوچھنے پر بتایا کہ اُنھیں قطعیت سے کچھ علم نہیں ، وہ ابھی لوک سبھا سے باہر آئے ہیں۔ وہ پولیس سے انفارمیشن حاصل کریں گے اور پھر آفیسرس سے بات کریں گے۔ مرکز نے گزشتہ ماہ سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کی فیملی کے اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی ) سکیورٹی کو ہٹاکر اُنھیں زیڈ پلس سکیورٹی فراہم کی ہے ۔