ڈاکٹر غوث حیدر کو قومی سطح کا ایوارڈ

   

ممتاز کراوکے گلوکار ڈاکٹر غوث حیدر ڈسٹرکٹ اگریکلچر آفیسر کو
KARAOKE
میوزک کے فروغ اور اسے مقبول عام بنانے اور ریکارڈ قائم کرنے پر قومی سطح کا ایوارڈ عطا کیا گیا۔ انڈیا بک آف ریکارڈس نئی دہلی نے مسلسل 25 برسوں سے
KARAOKE
میوزک کو فروغ دینے کے لئے ڈاکٹر غوث حیدر کو ایوارڈ اور توصیف نامہ سے نوازا ۔ وہ 1992 سے کراوکے موسیقی کو مقبول عام بنانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے 20 نابینا بچوں کو اس موسیقی کی تربیت دے کر اپنے میوزیکل پروگرامس میں پیش کیا۔ تاحال انمول گیت کے نام سے ان کے 30 البم جاری ہوچکے ہیں۔ ڈاکٹر غوث حیدر نے اپنے والد کے اے ولی حیدر امجد سابق تحصیلدار اور والدہ خورشید خانم سابقہ گورنمنٹ ٹیچر کے نام یہ ایوارڈ معنون کیا۔ ڈاکٹر غوث سے 9849078550 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔