۔30 غیرمقیم ہند نژاد افراد اور این آر آئیز کو پرواسی بھارتیہ اعزازات کی پیشکشی

,

   

ہندوستان ایک ارب نظریات اور ایک ارب موقعوں کی سرزمین ، صدر کووند کا خطاب

وارناسی۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہند نژاد امریکی اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی اعلیٰ ماہر معاشیات گیتا گوپی ناتھ، ناروے کے رکن پارلیمنٹ ہیمانشو کلان اور جنوبی افریقہ کے سفارت کار انیل سوک لال بھی ان 30 ممالک ہندوستانی نژاد افراد اور غیرمقیم ہندوستانیوں میں شامل ہیں جنہیں آج پرواسی بھارتیہ سمان (اعزاز) دیئے گئے۔ صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے 15 ویں پرواسی بھارتیہ دیوس تقاریب کے تیسرے اور آخری روز ایک پراثر اجتماع میں ایوارڈس تقسیم کرنے کے بعد اختتامی خطبہ دیا۔ اکثر انعام یافتگان اس تقریب میں حاضر تھے لیکن بشمول گیتا گوپی ناتھ تین افراد شرکت نہیں کرسکے۔ پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشنوں میں صدرجمہوریہ کی طرف سے دیئے جانے والے یہ سب سے بڑے اعزازات ہیں جو ہند نژاد بیرونی شہریوں، غیرمقیم ہندوستانیوں اور ان کی طرف سے چلائے جانے والے اداروں کو دیئے جاتے ہیں۔ اس سال 28 افراد کے علاوہ 2 اداروں کو بھی یہ اعزازات دیئے گئے جن میں موکا انڈین کمیونٹی اسوسی ایشن اور گیانا کی ہندو دھارمک بھی شامل ہے۔ صدر کووند نے اپنے اختتامی خطبہ میں کہا کہ ’آج کا ہندوستان ایک ارب نظریات اور ایک ارب موقعوں کی سرزمین ہے‘ ۔ انہوں نے کہا کہ ’میں چاہتا ہوں اعلیٰ صلاحیتوں کی حامل شخصیات کی ملک سے منتقلی سے متعلق ماضی کے نظریہ کریں۔ آج اعلیٰ ذہن صلاحیتوں کی حامل شخصیت کے حصول کی حیثیت سے تبدیلی چاہتا ہوں‘۔