مکان کے تعمیری ڈیزائن پر باپ اور بیٹے میں اختلاف، بیٹے کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/29 ستمبر، ( سیاست نیوز) مکان کی تعمیر میں ڈیزائن کے معاملہ میں باپ اوربیٹے میں اختلاف بیٹے کی خودکشی کا سبب بن گیا۔ چندا نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں27 سالہ نوین کمار نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلیا۔ نوین نلہ گنٹلہ علاقہ کے ساکن ویرا سوامی کا بیٹا تھا۔ ویرا سوامی نے ان دنوں مکان تعمیر کروایا۔ اس مکان کا ڈیزائن نوین نے تیار کیا تھا لیکن ویرا سوامی نے بیٹے کے ڈیزائن کو مسترد کردیا اور اپنے مطابق مکان کی تعمیر کروائی۔ مکان کی تعمیر میں اپنی مرضی کو شامل نہ کرنے اور پسند کا مکان تعمیر نہ کروانے پر دلبرداشتہ نوین کمار نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلیا۔ چندا نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع