نئی دہلی،آئی پی ایس سنجیو اروڑہ دہلی پولیس کے نئے کمشنر ہوں گے۔ وہ تمل ناڈو کیڈر کے 1988 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ بتادیں کہ آج انہیں انٹر کیڈر ڈیپوٹیشن پالیسی کے تحت تمل ناڈو کیڈر سے کیڈر میں منتقل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس کیڈر میں ا?تے ہی انہیں دہلی پولیس کے نئے کمشنر کی ذمہ داری سونپی گئی۔واضح ہوکہ آئی پی ایس سنجے اروڑہ نے مالویہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، جے پور (راجستھان) سے الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ آئی پی ایس میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے تمل ناڈو پولیس میں مختلف عہدوں پر کام کیا۔