آب دوز شکن امریکی آلات انڈیا کو فروخت کرنے کا فیصلہ، ہندوستان کی جنگی قابلیت بڑھ جائے گی

   

واشنگٹن : امریکہ نے نہایت بلندی والے بحری حصوں میں جنگ و جدل میں استعمال ہونے والے آب دوز شکن آلات ہندوستان کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انگریزی مخفف HAASW کے حامل آلات Sonobuoys کہے جاتے ہیں ۔ امریکہ نے 52.8 ملین ڈالر مالیت کے عصری آلات انڈیا کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ اقدام آب دوز شکن وارفیئر آپریشنس میں بھارت کی صلاحیت کو کافی بڑھادے گا ۔ ’سائنابائز‘ فضاء سے داغے جاتے ہیں ، جو اگر تلف ہوجائیں تو زیادہ فرق نہیں پڑتا ، یہ الیکٹرو ۔ میکانیکل سنسرز کے حامل ہوتے ہیں ، جن سے زیرآب حصوں میں آوازیں پیدا کی جاتی ہیں جو دور دراز کے فاصلوں پر نصب پراسیسرز تک پہنچتی ہیں ۔ یہ مؤثر اور واجبی آب دوز شکن آلات جنگی عمل میں کارکرد ہیں جسے ASW کہا جاتا ہے اور ان کو فضاء میں اے ایس ڈبلیو وار فائٹرز کے ذریعہ استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ ڈیفنس سیکوریٹی کوآپریشن ایجنسی نے اس ہفتہ سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کیلئے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا کہ مجوزہ فروخت سے ہندوستان کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی قابلیت کافی بڑھ جائے گی ۔ وہ اپنے MH-60R ہیلی کاپٹرز سے آب دوزوں کو تباہ کردینے کے جنگی کارروائیوں کو بھی بہت بہتر انداز میں نمٹنے کے قابل ہوجائے گا ۔ آرمس اکسپورٹ کنٹرول ایکٹ کے مطاق کانگریس کے پاس اس فروخت کا جائزہ لینے کیلئے 30 یوم کا وقت ہے ۔
کانگریس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انڈیا نے AN/SSQ-530 ہائی آلٹی ٹیوڈ اینٹی سب مرین وار فیئر سائنابائز ، اسی نوعیت کے AN/SSQ-62F سائنابائز اور AN/SSQ-36 سائنا بائز کی خریداری کیلئے خواہش ظاہر کی تھی ۔ اس کی تخمینی لاگت 52.8 ملین امریکی ڈالر ہے ۔