Wednesday , December 2 2020

آر ایس ایس والینٹرس کیلئے 25 روزہ تربیتی کیمپ

ناگپور 18 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آر ایس ایس کے 850 سے زائد والینٹرس یا سوئم سیوکس ایک خصوصی 25 روزہ ٹریننگ کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں جس کا یہاں پیر کو آعاز ہوا ہے ۔ ملک بھر سے تعلق رکھنے والے یہ کارکن یا سوئم سیوکوں کا اس کیمپ میں حصہ لینے کیلئے مخصوص طور پر انتخاب عمل میں لایا گیا ہے ۔ یہ کیمپ ریشم باغ کے سمرتی مندر احاطہ میں انعقاد عمل میں آر ہا ہے ۔

اس کیمپ میں جملہ 852 سوئم سیوکس حصہ لے رہے ہیں ۔ کہا گیا ہے کہ یہ اسطرح کے ٹریننگ پروگرام کا تیسرا سال ہے ۔ تربیت یافتگان سے خطاب کرتے ہوئے سہ سرکاریہ واہ وی بھاگییہ نے کہا کہ سنگھ شکشا ورگ در اصل قومی یکجہتی کے تجربہ کو وسیع کرنے کا ایک موقع ہے جس کے ذریعہ سنگھ کے کارکنوں کو خصوصی تربیت فراہم کی جا رہی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT