آزادی کے 75 سال کی تقاریب کیلئے تلنگانہ میں کمیٹی کی تشکیل

   

ڈاکٹر کے کیشو راؤصدرنشین ہوں گے
حیدرآباد۔/27 جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے آزادی کے 75 سال کی تکمیل کے موقع پر 8 تا 22 اگسٹ بڑے پیمانے پر تقاریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے جدوجہد آزادی اور مجاہدین آزادی کی قربانیوں سے نئی نسل کو واقف کرانے کیلئے اعلیٰ سطحی تقاریب کمیٹی تشکیل دی ہے۔ رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر کے کیشو راؤ کمیٹی کے صدرنشین ہوں گے۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے جی او آر ٹی 1494 کے ذریعہ تقاریب کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ کمیٹی کے ارکان کے طور پر 21 قائدین اور عہدیداروں کو شامل کیا گیا جن میں وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ، وزیر انیمل ہسبینڈری سرینواس یادو، وزیر ایکسائیز وی سرینواس گوڑ، وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی، وزیر پنچایت راج ای دیاکر راؤ، ایس بالا کشن رکن اسمبلی، کے وی رمنا چاری ریٹائرڈ آئی اے ایس، رنجیت ریڈی ایم پی، ایم ایس پربھاکر ایم ایل سی، ڈی سدھیر ریڈی ایم ایل اے، شریمتی وجئے لکشمی میئر حیدرآباد، جے گوری شنکر صدر نشین تلنگانہ ساہتیہ اکیڈیمی کے علاوہ چیف سکریٹری، ڈائرکٹر جنرل پولیس، اسپیشل چیف سکریٹری بلدی نظم و نسق، سکریٹری یوتھ افیرس، سکریٹری پنچایت راج، سکریٹری محکمہ تعلیم، کمشنر جی ایچ ایم سی، ڈائرکٹر کلچر اور ڈائرکٹر اطلاعات و تعلقات عامہ کو شامل کیا گیا۔ سکریٹری جی اے ڈی کمیٹی کے کنوینر ہوں گے جبکہ چیف منسٹر کے او ایس ڈی ڈی سرینواس خصوصی مدعو کے طور پر شامل کئے گئے ہیں۔ر