آزادی ہند کے 75 سال ’’ آزادی کا امرت مہاتسو ‘‘ اسکولی طلبہ کیلئے مختلف مقابلے

   

حیدرآباد۔/26جولائی، ( راست ) سال حال ملک آزادی کے 75 سال منانے جارہا ہے۔ اس کو حکومت نے ’’آزادی کا امرت مہاتسو ‘‘ کا نام دیا ہے۔ اس موقع پر نالج اولمپیاڈ سوسائٹی کے تحت اسکولی لڑکے و لڑکیوں کیلئے تحریری اور پراجکٹ ورک مقابلے رکھے جارہے ہیں۔ ہائی اسکول طلبہ کیلئے عنوان ’ آزادی کے 75 سال ‘ مڈل اسکول کا عنوان ’ تحریک آزادی ہند ‘ اور پرائمری اسکول کا عنوان ’ یوم آزادی ہند ‘ دیا گیا ہے۔ مضمون یا پراجکٹ انگلش ؍ ہندی ، اردو میں تحریر کرسکتے ہیں یا پراجکٹ بناسکتے ہیں۔ ہر طالب علم کو میڈل اور سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ مزید معلومات کیلئے 9063244927 پر ربط کریں۔