گوہاٹی: آسام میں منگل کے روز زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ، جس کی شدت ریختر پیما پر 3.7 ریکارڈ کی گئی۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق آج صبح 11.03 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ایک ٹویٹ میں این سی ایس نے کہا، “آج صبح 11.03 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ریختر پیما پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز 26.4 ڈگری عرض البلد اور 93.02 طول البلد میں سطح زمین سے 35 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ ایک دن پہلے ، انڈمان و نکوبار جزائر میں پورٹ بلیئر سے 215 کلومیٹر جنوب مشرق میں 5.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔