حیدرآباد۔/2 اپریل، ( سیاست نیوز) ریاست میں بٹنگ ایپس اور رمی گیمس جیسی دھوکہ دہی کے تدارک کیلئے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ہدایت پر خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر جتندر نے ایس آئی ٹی کی تشکیل کے احکامات جاری کئے۔ پانچ رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم آن لائن بٹنگ کے کیسس کی جانچ کرے گی اور حکومت کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔ کئی فلمی شخصیتوں کی جانب سے بٹنگ ایپس کو پروموٹ کرنے کی شکایات ملی ہیں۔ سوشیل میڈیا انفلونسرس بھی اس اسکام میں ملوث بتائے گئے ہیں۔ چیف منسٹر نے دھوکہ دہی کے واقعات کو روکنے کیلئے ایس آئی ٹی کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی قیادت ڈائرکٹر جنرل سی آئی ڈی اور ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل سی آئی ڈی رتبہ کے عہدیدار کریں گے ۔ کمیٹی میں فینانس، لاء ، آڈیٹنگ اور فارنسک کے ماہرین کو شامل کیا جائے گا۔ ٹرمس آف ریفرنس کے تحت ایس آئی ٹی کو آن لائن بٹنگ معاملات کی آزادانہ جانچ یا کیسس کی منتقلی کا اختیار دیا گیا ہے۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس نے امید ظاہر کی کہ ایس آئی ٹی کی تشکیل سے آن لائن دھوکہ دہی کے معاملات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔1