ائی پی ایل ستمبر19سے نومبر10تک متحدہ عرب امارات میں کھیلاجائے گا

,

   

لیگ کی گورننگ کونسل نے امارات میں ہی عورتوں کا ائی پی ایل منعقد کرنے کا فیصلہ کیاہے

نئی دہلی۔انڈین پریمئر لیگ کی گورننگ کونسل(ائی پی ایل جی سی) نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں ٹورنمنٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیاہے

اور میاچس دوبئی‘ شارجہ‘ اور ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے جس کے لئے حکومت ہند کی جانب سے درکار کلینرس کی ضرورت ہے۔

ویو و ائی پی ایل202019ستمبر سے کھیلا جائے گا اور 10نومبر2020کے روز فائنل کھیلایاجائے گا۔

مذکورہ 53دنوں کے ٹورنمنٹ کا آغاز10کی دوپہر سے ہوگا اور میاچوں کی شروعات15:30ہندوستانی وقت کے مطابق ہوگی اور شام کے میاچس19:30ہندوستانی وقت کے مطابق ہوں گے۔

مذکورہ گورننگ کونسل معیاری جامع اپریٹنگ طریقہ کار(ایس او پی ایس) پر بھی تبادلہ خیال کررہی ہے‘

جس کو ائی پی ایل 2020کے کامیاب او رمحفوظ انعقاد کے لئے بائیو محفوظ تبادلے خیال کے بعد حتمی شکل او رشائع کیاجائے گا۔

مذکورہ گورننگ کونسل کھلاڑیوں کے ریگولیشن برائے متبادل کا بھی سال2020سیزن کے لئے جائزہ لے رہی ہے۔

یواے ای میں خواتین کے ٹی 20چیالنج کا بھی انعقاد عمل میں لایاجائے گی او رائی پی ایل کے پلے اف وویک کے دوران تین ٹیموں پر مشتمل چار میاچ کھیلے جائیں گے