اترپردیش میں دوہرے قتل کا معاملہ‘ نویں جماعت کا طالب علم گرفتار

,

   

گورکھپور۔ دوہرے قتل کا ایک دل دہلادینے والا واقعہ اترپردیش کے ضلع گورکھپور کے اندر پیش ائے جس میں ایک نویں جماعت کے طالب علم کو گرفتارکرلیاگیاہے۔ اس کی حقیقی عمر کے تنازعہ کے دوران لڑکے کو جیل بھیج دیاگیاہے۔

قبل ازیں پولیس نے اس دوہرے قتل کے معاملے میں نو لوگوں کو گرفتار کیاتھا اور ابتدائی تحقیقات کے بعد مذکورہ نویں جماعت کے طالب علم کو چہارشنبہ کی رات گرفتار کیاگیا ہے۔

مئی 24کے دوروز دو رشتہ کے بھائی کرشنا25اور دیواکر 23کو برگدوا گاؤں میں گورا ندی کے قریب 9ایم ایم کی پستول سے گولی مار کرہلاک کردیاگیاتھا۔سرکل افیسر چواری چوارا‘ رچنا مشرا نے کہاکہ ”خبر ملنے پر پولیس نے دوبریہ پل کے قریب کے علاقے کا گھیراؤ کیا اور مبینہ ملزمین کی گرفتاری عمل میں لائی۔

اس پر ائی پی سی کی دفعہ 147‘148‘149‘302‘120بی اور 2015کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیاگیاہے“۔اس کو جیل لے جانے سے قبل جمعرات کے روز پریس کانفرنس کے دوران مذکورہ پولیس نے نویں جماعت کے طلبہ کو پیش کیا

جہاں پر اس نے کہاکہ وہ نویں جماعت کا طالب علم ہے اور اس کی عمر17سال کی ہے۔ تاہم اسٹیشن ہاوز افیسر(ایس ایچ او) جھانگا پولیس اسٹیشن ان کمار سنگھ نے کہاکہ ”وہ20سال کی عمر کا لگتا ہے۔ اس کے گھر والے نابالغ ثابت کرنا والا کوئی دستاویز پیش نہیں کررہے ہیں“۔

دوہرے قتل کے چپ ملزمین کی گرفتاری کے بعد قبل ازیں ایک پریس کانفرنس کے دوران 31مئی کے روز سپریڈنٹ آف پولیس(ایس پی) نارتھ‘ اروند پانڈے نے کہاتھا کہ دوگرہوں کے درمیان مقابلہ آرائی اور عدوات کی وجہہ سے رشتہ داروں نے قتل کیاہے۔

ان کے سوشیل میڈیا پر دوگروپس تھے جس پر وہ مجرموں اور فلموں کے ویلن کی تصویریں پوسٹ کرتے تھے