اردغان سے ملائیشیا کا دورہ کرنے پر اظہار تشکر

   

کوالالمپور : ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے اپنے ملک کے دورے پر آئے صدر رجب طیب اردغان کے لیے سوشل میڈیا پر شکریہ کا پیغام شیئر کیا۔انور ابراہیم نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے صدر ایردوان کے اپنے ملک کے دورہ کے ایک حصے کے طور پر منعقدہ ملائیشیا۔ترکیہ بزنس فورم میں شرکت کی ہے۔فورم سے خطاب میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کی “فوری ضرورت” پر زور دیتے ہوئے انور نے علاوہ ازیں اردغان اور ترک وفد کی شرکت پر اپنی مسرت کا اظہار بھی کیا، اور کہا کہ یہ دورہ مستقبل میں تعاون پر وسیع اثرات مرتب کریں گا۔جناب انور نے اپنی پوسٹ میں ترکی زبان میں شکریہ ادا کیا۔