حیدرآباد۔/6 مارچ، ( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اسکول آف آرٹس اینڈ سوشیل سائنسیس کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی اردو سوشیل سائنس کانگریس 7 مارچ کو منعقد ہوگی۔ ٹکنالوجی، سوسائٹی، ماحولیات کے موضوع پر اردو سماجی علوم کانگریس کا 10:30 بجے لائبریری آڈیٹوریم میں انعقاد عمل میں آئے گا۔ وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن صدارت کریں گے۔ این سی پی یو ایل نئی دہلی کے ڈائرکٹر پروفیسر دھننجے سنگھ مہمان خصوصی ہوں گے۔ پروفیسر دیپک کمار مہمان اعزازی ہوں گے۔ سابق وائس چانسلر راجستھان یونیورسٹی پروفیسر فرقان قمر کلیدی خطبہ دیں گے۔ کانگریس میں دنیا بھر سے اسکالرس، محققین اور ماہر تعلیم شرکت کریں گے۔ سنگا پور نیشنل یونیورسٹی کے پروفیسر سید فرید العطاس، جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق پروفیسر ارون کمار، پروفیسر امبریش، پروفیسر زویا حسن، پروفیسر امیتابھ کنڈو اور پروفیسر ڈاکٹر شیلا پرساد شرکت کریں گے۔1