اردو یونیورسٹی میں آج نہج البلاغہ پر بین الاقوامی کانفرنس

   

حیدرآباد۔/27 نومبر، ( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے کل 28 نومبر کو نہج البلاغہ پر بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوگی ۔ صدر شعبہ عربی پروفیسر علیم اشرف جائیسی کے مطابق آل انڈیا نہج البلاغہ سوسائٹی حیدرآباد کے تعاون سے منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں ایران کے آیت اللہ مہدی مہدوی پور کلیدی خطبہ دیں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن صدارت کریں گے۔ افتتاحی اجلاس کے بعد مولانا مجاہد حسین، ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آغا، پروفیسر حسن کمال ( کویت ) اور انجینئر مصطفی جی عباس، مولانا سید تقی رضا عابدی اور پروفیسر سید حسیب الدین رضوی شرفی مخاطب کریں گے۔ سمینار کے دیگر اجلاسوں میں قم ایران کے ڈاکٹر علی ضیائی آغا محمد رضا پرویز، ڈاکٹر علی قدوسی، ڈاکٹر سید تنویر عالم قادری، پروفیسر سید جہانگیر، مولانا سید تقی حیدر نقوی ( نئی دہلی ) شرکت کریں گے۔ اختتامی اجلاس کی صدارت رجسٹرار پروفیسر اشتیاق احمد کریں گے۔1