اسرائیلی حملہ میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہہاشم صفی الدین کی شہادت کی اطلاعات

,

   

بیروت: لبنان پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔برطانوی میڈیا نے اسرائیلی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہیکہ حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین شہید ہوچکے ہیں۔گزشتہ دو روز سے بیروت کے جنوب میں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید بمباری کی جا رہی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ہاشم صفی الدین کو ٹارگٹ کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لبنانی سکیورٹی ذرائع نے کہا ہیکہ بیروت کے جنوب میں جاری مسلسل اسرائیلی حملوں کے سبب ریسکیو ورکرز اس اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والے مقام تک نہیں پہنچ پا رہے جس میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔لبنانی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہیکہ ہاشم صفی الدین اسرائیلی حملے کے بعد سے رابطے میں نہیں ہیں۔