یروشلم : جنین میں اسرائیلی فوج جنگی جرائم اور گھناونے قتل عام کی مرتکب ہوئی اسرائیلی قابض فوج نے فائنگ کے تین فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا ہے۔ مغربی کنارے کے شہر جنین میں قابض فوج کی یہ وحشیانہ کارروائی جمعرات کی صبح سامنے آئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق فوج نے طلوع آفتاب کے ساتھ ہی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ تاہم ابھی اسرائیلی فوج یا اس کے کسی ترجمان نے اس واقعے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ واضح رہے پچھلے کچھ عرصے سے اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کو اپنی کارروائیوں کا بطور خاص نشانہ بنا رکھا ہے۔