اسرائیل میں ہندوستانی جوڑا گرفتار

   

یروشلم ۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل میں اس وقت غیرقانونی طور پر رہنے والے تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں اور ان کی زد میں ایک ہندوستانی خاندان بھی آ گیا ہے جن میں میاں بیوی کے علاوہ ان کے دو بچوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ ضابطہ کی تکمیل کے بعد انہیں ہندوستان واپس بھیج دیا جائے گا۔ اس خاندان کو اسرائیل کے امیگریشن حکام نے اس وقت گرفتار کیا جب پاپولیشن اینڈ امیگریشن اتھاریٹی کے انسپکٹرس نے ہندوستانی خاندان کے مکان پر دھاوا کیا جن کے نام ٹینا اور مینن لوپیز بتائے گئے ہیں ۔