’’باپ دیکھ لے گا‘‘ تیز رفتار منی کوپر کی ٹکر سے 3 نوجوان ہلاک؛ ڈرائیور گرفتار

   

کوچی، 12 اکتوبر(ایجنسیز)کیرالہ کے ضلع ارناکلم میں کوچین انٹرنیشنل ایرپورٹ کے قریب تیز رفتار منی کوپر نے اسکوٹرکو پیچھے سے ٹکر ماردی، جس کے نتیجہ میں 3 نوجوان ہلاک ہوگئے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور سہیل سجیف (19سال) کوگرفتارکرلیا گیا۔ حادثہ علی الصبح نیڈومباسری کے قریب پیش آیا۔ مہلوکین میں دیویکا (21)، گوپیکا (22) اور ایاس (21) شامل ہیں۔ تینوں تھرکاکرا کی ایک دست کاری کی دکان میں کام کرتے تھے اور چائے کی دکان سے واپس لوٹ رہے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت کار کی رفتار 120کلو میٹرس سے زیادہ تھی اور جب لوگوں نے ڈرائیور سے بازپرس کی تو اس نے مبینہ طور پرکہا، میرے والد دیکھ لیں گے۔ اس بیان کے بعد معاملے نے توجہ حاصل کی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ڈرائیور شراب کے نشے میں تھا۔ اس کے خون اور پیشاب کے نمونے فورنسک جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اورگاڑی کا معائنہ بھی کیا جارہا ہے۔ پولیس نے بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 105 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ کار میں موجود دوسرے شخص نیناو کو بھی گرفتارکیا گیا ہے۔
ٹاملناڈو کے چیف منسٹر سی جے وجئے نے سکریٹریٹ میں ایرمارشل ایس سرینواس سے ملاقات کی