اسرائیل کی 18 ایرانی پٹرول ٹینکرز پر پابندیاں

   

تل ابیب: اسرائیل نے ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے زیر استعمال ہونے کے دعوے کے ساتھ 18 آئل ٹینکرز پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس نے حماس اور حزب اللہ کی مالی معاونت کیلئے 18 آئل ٹینکرز کا استعمال کیا۔ وزیر دفاع یوآو گلانت نے واضح کیا ہیکہ مذکورہ 18 پٹرول ٹینکرز پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
غزہ کیساتھ تعاون آپریشنز،آغاز سے اب تک 73 یمنیوں کی ہلاکت
صنعاء: یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے لیڈر عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ ماہِ نومبر میں غزّہ کے ساتھ تعاون آپریشنوں کے آغاز سے اب تک 73 یمنی ہلاک ہو چکے ہیں۔الحوثی نے، ٹیلی ویڑن سے جاری کردہ بیان میں، غزّہ کے ساتھ تعاون آپریشنوں کے جانی نقصان سے متعلق معلومات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ رواں ہفتے میں ہم نے امریکہ اور اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں پر 15 بیلسٹک، کروز اور ڈرون آپریشن کئے ہیں۔ عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ نومبر میں غزّہ کے ساتھ تعاون آپریشنوں کے آغاز سے اب تک 73 یمنی ہلاک اور 181 زخمی ہو چکے ہیں۔