اسرائیل کے بعد سب سے زیادہ یہودی امریکہ میںآباد ہیں

   

تل ابیب:دنیا میں یہودیوں کی سب سے بڑی تعداد یعنی 73 لاکھ یہودی اسرائیل میں آباد ہیں۔دنیا میں یہودیوں کی آبادی گزشتہ ایک سال کے دوران ایک لاکھ اضافے سے ایک کروڑ 58 لاکھ ہوگئی ہے۔اسرائیلی میڈیا نے ہیبریو یونیورسٹی یروشلم کے پروفیسر کی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے بتا یا ہے کہ دنیا میں یہودیوں کی سب سے بڑی تعداد یعنی 73 لاکھ یہودی اسرائیل میں آباد ہیں، اسرائیل میں مقیم یہودیوں کی تعداد میں گزشتہ ایک سال کے دوران ایک لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے بعد یہودیوں کی سب سے بڑی تعداد امریکہ میں آباد ہے۔ امریکہ میں رہنے والے یہودیوں کی تعداد اسرائیل کے مقابلے میں 10 لاکھ کم یعنی 63 لاکھ ہے۔رپورٹ کے مطابق فرانس میں 4 لاکھ 38 ہزار 500 جبکہ کینیڈا میں 4 لاکھ یہودی آبادی ہیں۔اسرائیل، امریکہ، فرانس اور کینیڈا کے بعد سب سے زیادہ 3 لاکھ 13 ہزار یہودی برطانیہ میں آباد ہیں۔ارجنٹینا میں ایک لاکھ 70 ہزار ، جرمنی میں ایک لاکھ 25 ہزار جبکہ روس میں ایک لاکھ 23 ہزار یہودی آباد ہیں۔آسٹریلیا میں ایک لاکھ 17 ہزار، برازیل میں 90 ہزار 300 اور جنوبی افریقہ میں 49 ہزار 500 یہودی آباد ہیں۔ یہ اعداد و شمار ستمبر 2024 کے اختتام تک کے ہیں۔