ممبئی: عالمی منڈی کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پرمالیاتی خدمات، یوٹیلیٹیز، بینکنگ اور پاور سمیت بارہ گروپوں میں ہوئی خریداری کی بدولت گزشتہ روز کی گراوٹ سے سنبھل کر آج اسٹاک مارکیٹ تیزی کے ساتھ بند ہوا۔بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 144.31 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 81611.41 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 16.50 پوائنٹس کے اضافے سے 24998.45 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔