ممبئی: عالمی بازار میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ایف ایم سی جی، ٹیلی کام، آئی ٹی، رئیلٹی اور ٹیک سمیت گیارہ گروپوں میں فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل چوتھے دن پھسل کر بند ہوا۔بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 16.82 پوائنٹس گر کر 80,065.16 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 36.10 پوائنٹس گر کر 24,399.40 پوائنٹس پر آگیا۔ اس دوران بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں میں بھی فروخت کا دباؤ رہا۔ اس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.13 فیصد کمزور ہوکر 46,137.06 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.72 فیصد گر کر 53,643.45 پوائنٹس پر آگیا۔اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں کل 4033 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2349 میں کمی 1584 میں اضافہ جبکہ 100 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔