اسپیکر اسمبلی کے انتخاب کو بلا مقابلہ بنانے کانگریس کی کے سی آر سے اپیل

   

وزرا سریدھر بابو اور دامودھر راج نرسمہا کی ہاسپٹل پہنچ کر بی آر ایس سربراہ سے ملاقات
حیدرآباد۔ 12 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاستی وزراء ڈی سریدھر بابو اور دامودھر راج نرسمہا نے آج یشودھا ہاسپٹل پہنچ کر زیر علاج بی آر ایس سربراہ کے سی آر سے ملاقات کی۔ 14 ڈسمبر کو ہونے والے اسپیکر اسمبلی کے انتخاب کو بلا مقابلہ بنانے میں تعاون کی اپیل کی۔ واضح رہے کہ 14 ڈسمبر کو اسپیکر اسمبلی کا انتخاب مقرر ہے۔ کانگریس نے جی پرساد کمار کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ 14 ڈسمبر کو پرچہ نامزدگی داخل کرینگے ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسمبلی امور کے وزیر ڈی سریدھر بابو نے بتایا کہ عوامی حکمرانی کو یقینی بنانے تعاون کرنے کی سابق چیف منسٹر کے سی آر سے اپیل کی گئی ہے۔ اسپیکر کے انتخاب کو بلا مقابلہ بنانے تعاون طلب کیا گیا ہے۔ وزیر صحت دامودھر راج نرسمہا نے کہا کہ بی آر ایس سربراہ کے سی آر تیزی سے روبہ صحت ہیں۔ انہوں نے کے سی آر کی صحت اور علاج کے بارے میں ڈاکٹرس سے تفصیلی بات چیت کی ہے۔ ڈاکٹرس کی ٹیم کے سی آر کی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کے سی آر کی صحت مستحکم ہے۔ انہیں آئندہ دو یا تین دن میں ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ بی آر ایس ذرائع نے بتایا کہ وزیر ڈی سریدھر بابو نے اسپیکر کے انتخاب کو بلا مقابلہ بنانے کی کے سی آر سے اپیل کی ہے جس کے پیش نظر بی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی آر جی پرساد کمار کی جانب سے پرچہ نامزدگی داخل کرتے وقت موجود رہیں گے۔ ن