اقلیتی طبقہ تک رسائی کی کوشش کے طور پر آر ایس ایس سربراہ کی کتاب کا اُردو ترجمہ

,

   

نئی دہلی۔ راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) اپنے سربراہ موہن بھگوات کی کتاب جس میں انہوں نے ملک کی ترقی میں مسلمانوں کے رول کے متعلق بات کی ہے کے اُردو ترجمہ کے ذریعہ مرکزی اقلیتی کمیونٹی تک رسائی کی کوششوں میں مصروف دیکھائی دے رہی ہے۔ ہ

ندی میں لکھی گئی کتاب‘ بھاویش کا بھارت“ کا اُردو ترجمہ کیاجارہا ہے جس کا عنوان”مستقبل بھارت“ رکھاگیاہے۔

عقیل احمد‘ ڈائرکٹر نیشنل کونسل برائے فروغ اُرفو نے اس 98صفحات پر مشتمل کتاب کا ترجمہ کیاہے جس میں آر ایس ایس کے نظریہ”شاکھا“ اور ہندوتوا کے حقیقی معنی کے متعلق بات کہی گئی ہے۔

احمد نے کہاکہ یہ کتاب آپسی بھائی چارہ کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔ اے این ائی کو احمد نے بتایاکہ”اس کتاب کے ساتھ آر ایس ایس کے متعلق غلط فہمیاں دور ہوجائیں گی“۔

اس کتاب کی اشاعت سورچی پرکاشن نے کی ہے۔ ناشر رجنیش کے ایم ڈی رجنیش جندال نے کہاکہ اُردو ترجمہ لایاگیاہے ”تاکہ اقلیتی جتھوں تک آر ایس ایس کی سونچ کو پہنچایاجاسکے“۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ اس کتاب کا متعدد زبانوں میں ترجمہ کیاجائے گا