بیروت : لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن (یو این آئی ایف ایل) نے کہا ہے کہ سبکدوش ہونے والے ڈپٹی کمانڈر کے قافلے کو بیروت ایئرپورٹ جاتے ہوئے حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں وہ زخمی ہو گئے، جبکہ اس حوالے سے تفتیش کے لیے 25 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امن مشن نے ایک بیان میں لبنان کے حکام سے جمعے کو پیش آنے والے اس واقعہ کی مکمل اور فوری تحقیقات اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔