امارات، قطر و عمان نے پیٹرول قیمتوں میں اضافہ

ابوظبی۔7اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات ، قطر اور سلطنت عمان نے تیل کے نرخوں میں اضافہ کردیا۔ سعودی عرب، بحرین اور کویت نے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں کسی تبدیلی کا اعلان نہیں کیا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق امارات میں پیٹرول کے نرخوں میں فی لیٹر 19فلس کا اضافہ ہوگا۔اعلی درجے کے پیٹرول کی قیمت مارچ کے دوران 2.04درہم تھی اپریل میں اس کی قیمت 2.23درہم کردی گئی۔ امارات میں پیٹرول کے نرخ مسلسل دوسرے ماہ بڑھائے گئے ہیں۔اماراتی وزارت توانائی و صنعت ہر ماہ تیل کے عالمی نرخوں کے تناسب سے اپنے یہاں پیٹرول کے نرخوں میں کمی بیشی کرتی ہے۔قطر نے مارچ کے مقابلے میں اپریل کے دوران اعلی اور عام پیٹرول نیز ڈیزل کے نرخوں میں 11فیصد سے زیادہ کا اضافہ کردیا۔ قطر میں اعلی درجے کا ایک لیٹر پیٹرول مارچ کے مقابلے 15.6فیصد مہنگا ہوگا۔ ایک لیٹر 1.85قطری ریال میں فروخت ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT