سری نگر: شری امرناتھ جی یاترا کا سلسلہ مذبی جوش و جذبے سے جاری رہتے ہوئے زائد از ساڑھے پانچ ہزار یاتریوں پر مشتمل قافلہ منگل کی صبح وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع پوتر گھپا کے درشن کے لئے پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں سے روانہ ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خشک و سازگار موسمی حالات کے بیچ منگل کی صبح یاتریوں کے ایک اور قافلے کو دونوں بیس کیمپوں پہلگام اور بالتل سے پوتر گھپا کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 2143 یاتری جن میں 682 خواتین، 40 سادھو اور 10 بچے شامل ہیں۔