تل ابیب : یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ اسرائیل اور فلسطینی گروپوں کے درمیان
قیدیوں کے تبادلے کے معاہدہ تک پہنچنے کے لیے ایک نئی تجویز پیش کرے گا۔اسرائیلی اور امریکی حکام پر مبنی اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویژن کی خبروں میں دعویٰ کیا گیا کہ واشنگٹن انتظامیہ تل ابیب کے ساتھ ثالثوں کو پیش کرنے کیلئے ایک نئی تجویز پر کام کر رہی ہے حالانکہ وہ قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں پر امید نہیں ہے۔بتایا گیا کہ نئی تجویز جسے امریکی انتظامیہ نے آخری موقع قرار دیا ہے، فریقین کے سامنے آنے والے دنوں میں پیش کیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا کہ امریکہ کی نئی تجویز میں اسرائیل اور حماس کے درمیان اختلاف کے تمام مسائل بالخصوص فلاڈیلفی راہداری شامل ہیں۔غزہ پٹی پر اسرائیل کے حملوں کو روکنے کیلئے فریقین کے درمیان کافی عرصے سے بات چیت جاری ہے ۔