نیویارک اور نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ
واشنگٹن۔27؍ستمبر ( ایجنسیز ) امریکہ کی مشرقی ساحلی ریاستوں میں طوفانی ہواؤں اور بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ساحلی علاقوں میں 100 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کی ہوائیں ریکارڈ ہوئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق مشرقی ساحلی رہائشی علاقے زیرِ آب آگئے، کئی درخت گر گئے، گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوبی نظر آئیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ متاثرہ ریاستوں میں 1 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں، خراب موسم کے باعث 445 پروازیں منسوخ، 3 ہزار سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔رپورٹ کے مطابق نیویارک، نیوجرسی کی متاثرہ کاؤنٹیز میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔