امریکہ کا محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار

,

   

واشنگٹن، 17 ستمبر (یو این آئی) امریکی امور خارجہ نے چہارشنبہ کو کہا کہ اس نے کانگریس کو رپورٹ دی ہے کہ تنظیم آزادی فلسطین اور فلسطینی انتظامیہ امریکی قوانین کے تحت اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ایک بار پھر ناکام رہے ہیں۔ رپورٹ میں بین الاقوامی تنظیموں میں ان کے اقدامات کا حوالہ دیا گیا ہے ، بشمول ‘اسرائیل۔فلسطین تنازعہ کو بین الاقوامی بنانے کیلئے اقدامات کرنا، جس میں بین الاقوامی فوجداری عدالت اور بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے ذریعے کی جانے والی کارروائیاں شامل ہیں۔ اس میں فلسطینی حکام کی جانب سے فلسطینی ریاست کی یکطرفہ طور پر تسلیمیت حاصل کرنے کی کوششوں کے ذریعے مذاکرات کو نظر انداز کرنے ‘ کا بھی حوالہ دیا گیا۔ امور خارجہ نے پی ایل او اور پی اے پر یہ الزام بھی لگایا کہ وہ ‘دہشت گردوں کو وظائف کی ادائیگی جاری رکھے ہوئے ہیں اور عوامی بیانات اور اسکولوں کی درسی کتب میں دہشت گردی کے اقدامات اور دہشت گردوں کی تعریف و توصیف کرتے ہیں۔