واشنگٹن : امریکی حکومت نے بعض ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے کے امکان کا اشارہ دیا ہے جن میں پاکستان، افغانستان، عراق، ایران، لبنان، لیبیا، فلسطین، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن شامل ہو سکتے ہیں اس کے علاوہ جنوبی کوریا، کیوبا، ہیٹی اور وینزویلا کو بھی ممکنہ طور پر اس فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلہ پر پابندی عائد کیے جانے کا خدشہ ہے اور اس سلسلے میں ٹرمپ انتظامیہ ایک نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کی تیاری کر رہی ہے نئی پالیسی کے تحت ان ممالک کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا ’اورنج گروپ‘ میں شامل ممالک کے شہریوں کو محدود تعداد میں امریکہ آنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ ’یلو گروپ‘ میں شامل ممالک کی حکومتوں کو اپنے سیکوریٹی اور امیگریشن جانچ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے دو ماہ کی مہلت دی جائے گی امریکی محکمہ خارجہ نے اس مجوزہ پالیسی پر کام کی تصدیق کی ہے تاہم ایک ترجمان نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا یہ اقدام امریکی امیگریشن پالیسیوں میں مزید سختی کا سبب بن سکتا ہے۔