نیویارک: نیویارک کے شمال میں مقیم ایک شخص کے گھر سے 4 میٹر لمبا برمی نسل کا اژدھا برآمد کر لیا جس کو پانی کے ایک چھوٹے ٹینک میں رکھا گیا تھا۔ریاست میں ماحولیاتی تحفظ کی انتظامیہ کے مطابق انھیں 28 اگست کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ نیو ہارٹفورڈ میں ایک اژدھے کو غیر قانونی طور پر رکھا گیا ہے۔انتظامیہ کے ایک پولیس افسر جیف ہول نے شکایت کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے گھر میں ایک ٹینک سے مذکورہ اژدھا (جس کی نمو جاری تھی) قبضے میں لے لیا۔ اس ٹینک کا حجم 1.2 سے 1.5 میٹر تک بتایا گیا ہے۔اژدھے کا وزن 36 کلو میٹر اور لمبائی 4 میٹر ہے۔