Friday , January 24 2020

امریکی مسافر سے سٹلائیٹ فون ضبط

شمس آباد ایرپورٹ پر کارروائی
شمس آباد /5 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد ایرپورٹ پر سیکوریٹی عملہ نے ایک امریکی شہری کو روک لیا جو سیٹلائٹ فون کے ذریعہ سنگاپور روانہ ہونے کی کوشش کر رہا تھا ۔ جیسے ہی سی آئی ایس ایف کے جوانوں نے تلاشی کے دوران سیٹلائٹ فون دستیاب کیا ۔ اس امریکی شہری کو روک لیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ امریکی شہری روبوٹ سکاوٹ جس کی عمر تقریباً 50 سال بتائی گئی ہے ۔ اٹیل کمپنی میں بحیثیت سیفٹی منیجر کام کرتا تھا ۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ سیٹلائٹ فون کے ذریعہ یہ شخص حیدرآباد سے سنگاپور روانہ ہونے کیلئے ایرپورٹ پہونچا چونکہ سیٹلائیٹ فون پر ہندوستان میں پابندی عائد کی گئی ہے ۔ اس وجہ سے فون کو ضبط کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT