امیت شاہ کے دورۂ اروناچل پرچین کا سخت اعتراض

,

   

٭ چین نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ اروناچل پردیش کی شدید مخالفت کی ہے۔ ریاست کے 34 ویں یوم تاسیس پر امیت شاہ کے دورہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے چین نے کہا کہ مرکزی وزیر کے دورہ سے علاقائی اقتدار اعلیٰ کی خلاف ورزی ہوئی اور سیاسی باہمی اعتماد کو سبوتاج کیا گیا ہے ۔ چین نے ہندوستان سے اپیل کی کہ سرحدی مسئلہ کو مزید پیچیدہ کرنے والے کسی بھی عمل سے گریز کریں ۔ چین کی وزارت خارجہ کا ردعمل امیت شاہ کے دورہ اروناچل کے فوری بعد سامنے آیا۔ چین کا دعویٰ ہے کہ اروناچل پردیش جنوبی تبت کا حصہ ہے ۔ دریں اثناء وزارت امور خارجہ نے کہا کہ اروناچل پردیش ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور ہندوستان نے کسی بھی ریاست کو ہندوستانی لیڈر کے دورہ پر اعتراض کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ وزارت خارجہ نے چین کے ردعمل کے جواب میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ حکومت کا ہندوستانی قائدین کا اروناچل پردیش کے دوروں پر اعتراض کرنا واجبی نہیں ہے۔اب ہندوستان اس کو قبول نہیں کرسکتا۔